کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو گھوڑے کی دم تراشنے کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34756
٣٤٧٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا ثور الشامي عن (الوضين) (١) بن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تحذفوا أذناب الخيل فإنها مذابها ولا تقصوا أعرافها فإنها دفاؤها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وضین بن عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ گھوڑوں کی دمیں نہ تراشا کرو ۔ پس بیشک یہ مکھیاں اڑانے کا آلہ ہیں اور نہ ہی ان کے گردن کے بال کاٹا کرو یہ ان کے لیے گرمائش کا سبب بنتے ہیں۔
حدیث نمبر: 34757
٣٤٧٥٧ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم أن عمر نهى عن خصاء الخيل، قال: وأراه قال: وعن حذف أذنابها (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گھوڑے کو خصی کرنے سے منع فرمایا : آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : میری رائے ہے کہ ان کی دم کو تراشنے سے بھی منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 34758
٣٤٧٥٨ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول أنه كان يكره أن تهلب الخيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بُرد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ مکروہ قرار دیتے تھے گھوڑے کے بالوں کو اکھیڑے جانے کو۔
حدیث نمبر: 34759
٣٤٧٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم أو غيره عن عمر أنه قال: لا تحذفوا أذناب الخيل (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ گھوڑے کی دم کو مت تراشو۔