کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں یاد ہیں
٣٤٣٢٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال (قشى) (١): رأيت يد طلحة بن عبيد اللَّه شلاء، وقى بها النبي ﷺ يوم أحد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دیکھا جو مفلوج تھا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچاؤ کیا تھا۔
٣٤٣٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن موسى بن (عبد اللَّه) (١) بن إسحاق بن طلحة عن موسى بن طلحة قال: لقد رأيت بطلحة أربعة وعشرين جرحًا جُرحها مع رسول اللَّه ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تحقیق میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر چوبیس زخم دیکھے جو ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لگے تھے۔
٣٤٣٣٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن (الصياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ ⦗٨٧⦘ يقول: "طلحة في الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ طلحہ رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔
٣٤٣٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن طلحة بن يحيى عن عمه عيسى بن طلحة أن أعرابيًا أتى رسول اللَّه ﷺ (فسأله) (١) عن الذين قضوا نحبهم؟ فأعرض عنه، ثم سأله فأعرض عنه، قال: ودخل طلحة بن عبيد اللَّه من باب المسجد عليه ثوبان أخضران، فقال: "هذا من الذين قضوا نحبهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا : اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے اعراض فرمایا : راوی کہتے ہیں ۔ اتنے میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ مسجد کے دروازے سے داخل ہوئے اس حال میں کہ ان پر دو سبز چادریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔
٣٤٣٣٢ - حدثنا (يعمر) (١) بن بشر قال: ثنا ابن مبارك عن (ابن) (٢) إسحاق قال: حدثني يحيى بن عباد عن أبيه عن عبد اللَّه بن الزبير عن الزبير قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول يومئذ -يعني يوم أحد: "أوجب طلحة"، يعني يوم أحد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن یعنی غزوہ احد کے دن یوں فرماتے ہوئے سنا کہ : طلحہ رحمہ اللہ نے واجب کرلی۔ (جنت)
٣٤٣٣٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر أن طلحة وقى رسول اللَّه ﷺ بيده (فضربت) (١) فشلت إصبعه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچاؤ کیا تو ان کو اتنے زخم آئے کہ ان کی انگلی مفلوج ہوگئی۔