مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34331
باب: ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں یاد ہیں
ما حفظت في طلحة بن عبيد الله ﵁
٣٤٣٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن طلحة بن يحيى عن عمه عيسى بن طلحة أن أعرابيًا أتى رسول اللَّه ﷺ (فسأله) (١) عن الذين قضوا نحبهم؟ فأعرض عنه، ثم سأله فأعرض عنه، قال: ودخل طلحة بن عبيد اللَّه من باب المسجد عليه ثوبان أخضران، فقال: "هذا من الذين قضوا نحبهم" (٢).حضرت عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا : اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے اعراض فرمایا : راوی کہتے ہیں ۔ اتنے میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ مسجد کے دروازے سے داخل ہوئے اس حال میں کہ ان پر دو سبز چادریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔