کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ عورت شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء اس کی ماں کے موالی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 33701
٣٣٧٠١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قيس بن (سعد) (١) عن مجاهد.
مولانا محمد اویس سرور
قیس بن سعد مجاہد سے اور عکرمہ بن خالد یزید بن عبد الملک سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ عورت اپنے شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہوگی اور جو باپ کی آزادی کی حالت میں جنے اس کی ولاء باپ کے موالی کے لیے ہوگی۔
حدیث نمبر: 33702
٣٣٧٠٢ - وعن قتادة عن حميد بن عبد الرحمن وعكرمة بن خالد عن يزيد بن عبد الملك (قالا) (١): ما ولدت وهو مملوك فالولاء لموالي الأم، وما ولدت وهو حر فالولاء لموالي الأب.
حدیث نمبر: 33703
٣٣٧٠٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: لا يجر الولاء إلا ما ولدت وهو حر.
مولانا محمد اویس سرور
معمر روایت کرتے ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ ولاء کو وہی کھینچ سکتا ہے جس کو عورت اس حال میں جنے کہ شوہر آزاد ہو۔
حدیث نمبر: 33704
٣٣٧٠٤ - حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل تزوج حرة فولدت، ثم عتق العبد لمن ولاء ولده؟ قال: ولاء ولده لأهل أمهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا کہ ایک آدمی نے ایک آزاد عورت سے نکاح کیا اور بچہ جنا پھر غلام کو آزاد کردیا گیا تو اس کی اولاد کی ولاء کس کے لئے ہے ؟ فرمایا کہ اس کی اولاد کی ولاء اس کی ماں کے خاندان کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33705
٣٣٧٠٥ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن الحسن كان يقول: إذا أعتق الرجل وأعتق ابنه رجل آخر جر ولاء (ابنه) (١)، فأتاه محمد بن سيرين فقال: عمر يقول هذا قال: نحن نقوله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابن عون روایت کرتے ہیں کہ حسن فرماتے تھے کہ جب آدمی کو آزاد کردیا جائے اور اس کے بیٹے کو دوسرا آدمی آزاد کر دے تو وہ اپنے بیٹے کی ولاء کو کھینچ لیتا ہے ، چناچہ ان کے پاس محمد بن سیرین آئے اور انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ بات حضرت عمر فرماتے تھے ؟ فرمایا کہ یہ بات ہم کہتے ہیں۔