کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اس عورت کا بیان جو اپنے باپ کو خریدے اورآزاد کر دے، پھر باپ مر جائے جبکہ اس کی ایک بہن زندہ ہو
❮
❯
٣٣٦٥٥ - (١) حدثنا حفص عن أشعث عن جهم عن إبراهيم في امرأة اشترت أباها فأعتقته فمات، ولها أخت، قال: (لهما) (٢) الثلثان في كتاب اللَّه ولها الثلث الباقي؛ لأنها (عصبته) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے باپ کو خرید لے اور اس کو آزاد کر دے، پھر باپ مرجائے جبکہ اس کی ایک بہن زندہ ہو، کہ ان دونوں کے لئے دو تہائی مال ہے اللہ کی کتاب میں، اور اس عورت کے لئے باقی ایک تہائی ہے کیونکہ وہ عصبہ ہے۔ ابوبکر فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک یہی قول راجح ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33655
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33655، ترقيم محمد عوامة 32167)
٣٣٦٥٦ - قال أبو بكر: وهو عندي القول.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33656
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33656، ترقيم محمد عوامة ---)