کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
حدیث نمبر: 33643
٣٣٦٤٣ - حدثنا عبد السلام عن الأعمش عن إبراهيم عن علي وعمر وزيد أنهم كانوا لا يورثون النساء من الولاء إلا ما أعتقن (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم حضرت علی، عمر اور زید رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کو صرف اس کی ولاء کا وارث بناتے تھے جس کو وہ آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33644
٣٣٦٤٤ - حدثنا عباد عن هشام عن ابن سيرين قال: (لا ترث) (١) النساء من الولاء إلا [ما أعتقن أو كاتبن.
مولانا محمد اویس سرور
ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف ان کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33645
٣٣٦٤٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن جهم عن إبراهيم قال: لا يرث النساء من الولاء] (١) إلا ما كاتبن أو أعتق من أعتقن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف ان لوگوں کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو مکاتب بنائیں یا آزاد کریں یا ان کے آزاد شدہ آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33646
٣٣٦٤٦ - (١) حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال: لا (ترث) (٢) النساء من الولاء إلا ما أعتقن أو أعتق من أعتقن، إلا الملاعنة فإنها ترث (٣) ابنها الذي انتفى منه أبوه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جس کو وہ آزاد کریں یا ان کا آزاد شدہ کسی کو آزاد کرے، سوائے لعان کرنے والی کے، کہ وہ اس کی وارث ہوتی ہے جس کے نسب کی اس کا باپ نفی کرے۔
حدیث نمبر: 33647
٣٣٦٤٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن رجل عن عمر بن عبد العزيز قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما كاتبن أو أعتقن.
مولانا محمد اویس سرور
عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ عورتیں ان ہی لوگوں کی ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ مکاتب بنائیں یا آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33648
٣٣٦٤٨ - [حدثنا ابن أبي غنية عن عبد الملك عن عطاء قال: لا يرث النساء من الولاء شيئًا إلا ما كاتبن أو أعتقن] (١).
مولانا محمد اویس سرور
عطاء فرماتے ہیں کہ عورتیں ولاء میں سے کسی چیز کی وارث نہیں ہوتیں سوائے ان لوگوں کے جن کو وہ مکاتب بنائیں یا آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33649
٣٣٦٤٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة في امرأة توفيت وتركت مولاها، قال: هو مولاها إذا مات يرثه من يرثها من الذكور.
مولانا محمد اویس سرور
خالد ابو قلابہ سے اس عورت کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو فوت ہوگئی اور اپنے مولیٰ کو چھوڑ گئی، فرمایا کہ وہ اس کا مولیٰ ہے جب مرے گا، اس کا وارث ہر وہ شخص ہوگا جو اس عورت کا وارث ہوگا مردوں میں سے۔
حدیث نمبر: 33650
٣٣٦٥٠ - حدثنا عمر بن هارون عن يونس عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما أعتقن أو كاتبن.
مولانا محمد اویس سرور
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں یا مکاتب بنائیں۔
حدیث نمبر: 33651
٣٣٦٥١ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما أعتقن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ایک دوسری سند سے فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں۔
حدیث نمبر: 33652
٣٣٦٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال في الرجل (يكاتب) (١) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً؟ قال: المال بينهم بالحصص، والولاء للرجال دون النساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے ، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔
حدیث نمبر: 33653
٣٣٦٥٣ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن رجل لم يكن يسميه عن أبي سلمة (عن) (٢) سعيد بن المسيب في الرجل (يكاتب) (٣) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً (قالا) (٤): المال بينهم بالحصص، والولاء (للرجال) (٥) دون النساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابو سلمہ اور سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے ، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔
حدیث نمبر: 33654
٣٣٦٥٤ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن امرأة أعتقت سالما (فوالى) (١) أبا حذيفة وتبناه، فمات فدفع ميراثه إليها.
مولانا محمد اویس سرور
معمر زہری سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے سالم کو آزاد کردیا تو انہوں نے حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ سے موالات کرلی اور انہوں نے ان کو بیٹا بنا لیا، پھر وہ فوت ہوئے تو ان کی میراث اس عورت کو دی گئی۔