کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس وارث کا بیان جو بھائی یا بہن کا اقرار کرے ، کہ اس کو کیا ملے گا؟
حدیث نمبر: 33634
٣٣٦٣٤ - حدثنا المحاربي عن الأعمش عن إبراهيم في الإخوة يدعى أحدهم الأخ وينكره الآخرون، قال: يدخل معهم بمنزلة (العبد) (١) يكون بين الإخوة (فيعتق) (٢) أحدهم نصيبه.
مولانا محمد اویس سرور
اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمیے بارے میں فرمایا جس کے بھائی ہونے کا اقرار چند بھائیوں میں سے ایک نے کیا ہو اور باقی اس کا انکار کردیں، کہ وہ بھائی ان کے ساتھ وراثت میں شریک ہوگا، جس طرح وہ غلام ہے جو چند بھائیوں کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے ایک اپنا حصّہ آزاد کر دے، فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور حکم اور ان کے ساتھی فرماتے تھے کہ وہ اس شخص کے حصّے میں داخل ہوگا جس نے اس کے نسب کا اقرار کیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33634
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33634، ترقيم محمد عوامة 32148)
حدیث نمبر: 33635
٣٣٦٣٥ - قال: وكان عامر والحكم وأصحابهما يقولون: لا يدخل إلا في نصيب الذي اعترف به.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33635
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33635، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 33636
٣٣٦٣٦ - حدثنا (ابن) (١) بكر عن ابن جريج قال: أخبرني بعض أهل صنعاء أن طاوسًا قضى في (بني أب) (٢): أربعةٍ، شهد أحدهم أن أباه استلحق عبدا كان بينهم، فلم يجز طاوس (استلحاقه) (٣) بالنسب، ولكنه أعطى العبد خمس الميراث في مال الذي شهد أن أباه استلحقه، وأعتق العبد في مال الذي شهد.
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے اہل صنعاء میں سے ایک آدمی نے یہ خبر دی کہ حضرت طاؤس نے ایک باپ کے چار بیٹوں کے بارے میں جن میں سے ایک نے یہ گواہی دی تھی کہ اس کے باپ نے اپنے ایک غلام کے نسب کا اقرار کیا ہے جو ان کے درمیان تھا، فیصلہ فرمایا، حضرت طاؤس نے اس کے نسب کے اقرار کو نافذ نہیں فرمایا، بلکہ غلام کو میراث کا پانچواں حصّہ عطا فرمایا اسی آدمی کے مال میں سے جس نے گواہی دی تھی کہ اس کے باپ نے اس کے نسب کا اقرار کیا ہے، اور غلام کو اس گواہی دینے والے کے مال سے آزاد کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33636
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33636، ترقيم محمد عوامة 32149)
حدیث نمبر: 33637
٣٣٦٣٧ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك عن خالد عن ابن سيرين عن شريح في رجل أقر بأخ قال: بينته أنه أخوه.
مولانا محمد اویس سرور
ابن سیرین روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے ایک بھائی کے نسب کا اقرار کیا تھا کہ اس کی گواہی یہ ہے کہ وہ اس کا بھائی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33637
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33637، ترقيم محمد عوامة 32150)
حدیث نمبر: 33638
٣٣٦٣٨ - (١) قال: ثنا أبو عوانة عن منصور عن إبراهيم في الرجل يدعي أخا أو أختا قال: ليس بشيء حتى يقروا جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
منصور روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو کسی بھائی یا بہن کے نسب کا اقرار کرے ، کہ اس کے اقرار کی کوئی حیثیت نہیں یہاں تک کہ سب ورثاء اس کے بھائی ہونے کا اقرار کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33638
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33638، ترقيم محمد عوامة 32151)
حدیث نمبر: 33639
٣٣٦٣٩ - حدثنا وكيع قال: إذا كانا أخوين، فادعى أحدهما أخا وأنكره الآخر قال: كان ابن أبي ليلى يقول: هي من ستة: للذي لم يدع ثلاثة، وللمدعي سهمان، (وللمدعى) (١) سهم.
مولانا محمد اویس سرور
وکیع فرماتے ہیں کہ جب دو بھائی وارث ہوں اور ان میں سے ایک کسی آدمی کے بھائی ہونے کا اقرار کرلے اور دوسرا اس کا انکار کر دے ، اس کے بارے میں حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے تھے کہ یہ مسئلہ چھ حصّوں سے نکلے گا، جس آدمی نے نسب کا اقرار نہیں کیا اس کے لئے تین حصّے ہیں اور اس کا دعویٰ کرنے کے لئے دو حصّے ہیں اور جس کے لئے دعویٰ کیا گیا ہے ایک حصّہ ہے۔ کہتے ہیں کہ ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ چار حصّوں سے نکلے گا جس نے دعویٰ نہیں کیا اس کے لئے دو حصّے اور دعویٰ کرنے والے کے لئے ایک حصّہ اور جس کے لئے دعویٰ کیا گیا ہے اس کے لئے ایک حصّہ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33639
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33639، ترقيم محمد عوامة 32152)
حدیث نمبر: 33640
٣٣٦٤٠ - قال: وقال أبو حنيفة: هي من أربعة: للذي لم يدع سهمان، وللمدعي سهم، (وللمدعى سهم) (١).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33640
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33640، ترقيم محمد عوامة ---)