کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اس آدمی کا بیان جس کو دشمن قید کر لے اور پھر اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے ، کیا وہ اس سے کسی چیز کا وارث ہو گا؟
❮
❯
٣٣٦٠٩ - حدثنا حفص بن غياث عن داود عن الشعبي عن شريح قال: أحوج ما يكون إلى ميراثه وهو أسير.
مولانا محمد اویس سرور
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا کہ آدمی کو میراث کی سب سے زیادہ ضرورت قید کی حالت میں ہی ہوا کرتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33609
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33609، ترقيم محمد عوامة 32123)
٣٣٦١٠ - حدثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن سعيد قال: يرث.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعید نے فرمایا کہ وہ شخص وارث ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33610
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33610، ترقيم محمد عوامة 32124)
٣٣٦١١ - حدثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن الحسن في ميراث الأسير قال: إنه لمحتاج إلى ميراثه.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حسن سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قیدی اپنے رشتہ دار کی میراث کا محتاج ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33611
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33611، ترقيم محمد عوامة 32125)
٣٣٦١٢ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يرث الأسير.
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی وارث ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33612
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33612، ترقيم محمد عوامة 32126)
٣٣٦١٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عمن سمع إبراهيم يقول: لا يرث الأسير.
مولانا محمد اویس سرور
سفیان ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے ابراہیم کو یہ فرماتے سنا کہ قیدی وارث نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33613
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33613، ترقيم محمد عوامة 32127)
٣٣٦١٤ - حدثنا خالد بن الحارث عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الأسير في أيدي العدو قال: لا يرث.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حضرت سعید بن مسیب سے اس قیدی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو دشمنوں کے قبضے میں ہو، فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33614
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33614، ترقيم محمد عوامة 32128)
٣٣٦١٥ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب عن داود عن سعيد بن المسيب أنه كان لا يورث الأسير.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب قیدی کو وارث نہیں بناتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33615
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33615، ترقيم محمد عوامة 32129)
٣٣٦١٦ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يورث (مال) (١) الأسير وامرأته.
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ قیدی اور اس کی بیوی کے مال کو وراثت میں تقسیم کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33616
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33616، ترقيم محمد عوامة 32130)