مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33616

باب: اس آدمی کا بیان جس کو دشمن قید کر لے اور پھر اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے ، کیا وہ اس سے کسی چیز کا وارث ہو گا؟

في الرجل يأسره العدو فيموت له الميت: أيرث منه شيئا؟

حدیث نمبر: 33616
٣٣٦١٦ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يورث (مال) (١) الأسير وامرأته.
مولانا محمد اویس سرور

ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ قیدی اور اس کی بیوی کے مال کو وراثت میں تقسیم کیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (خال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33616
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33611، 35037، ترقيم محمد عوامة: 32130»