کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33555
٣٣٥٥٥ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: يرث بأدنى (النسبين) (١).
مولانا محمد اویس سرور
معمر روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا، کہ وہ دو نسبوں میں قریبی نسب کے اعتبار سے وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 33556
٣٣٥٥٦ - حدثنا ابن مبارك عن سعيد عن قتادة عن الحسن في رجل ترك ابنته (وهي) (١) أخته (٢) قال: ترث بأدنى قرابتها.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حسن نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا، جو اپنی بیٹی کو چھوڑ جائے اور وہ اس کی بہن بھی ہو اور اس کی بیوی بھی ہو، کہ وہ قریب ترین رشتہ داری کے اعتبار سے وارث ہوگی، اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس عورت کو تمام مال دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 33557
٣٣٥٥٧ - قال: وقال قتادة: لها المال كله.
حدیث نمبر: 33558
٣٣٥٥٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن الزهري قال: لا يرث المجوسي إلا بوجه واحد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
معمر روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ مجوسی ایک ہی اعتبار سے وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 33559
٣٣٥٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي عن علي وعبد اللَّه أنهما كان يورثان المجوسي من الوجهين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کے ایک شاگرد روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ مجوسی کو دو اعتبار سے وارث بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 33560
٣٣٥٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: سألت حمادا عن ميراث المجوسي، قال: يرثون من الوجه الذي يحل.
مولانا محمد اویس سرور
یزید بن ہارون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد بن سلمہ سے مجوسی کی میراث کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا وہ اس جہت سے وارث ہوں گے جو حلال جہت ہو۔