کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ اپنے ماموں اور خالہ کو چھوڑے
٣٣٤٦٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا حمزة الزيات عن رجل يقال له: عمر عن الشعبي في ابن ملاعنة مات وترك خاله وخالته قال: المال للخال.
مولانا محمد اویس سرور
عمر حضرت شعبی کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جو لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا مرجائے اور اپنا ماموں اور اپنی خالہ چھوڑ جائے اس کا تمام مال ماموں کو دیا جائے گا۔
٣٣٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: قال حمزة: وكان ابن أبي ليلى يقول: للخال الثلثان، وللخالة الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے تھے کہ ماموں کے لئے دو تہائی مال ہے اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال۔