کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہونے کے باوجود وارث بنانے کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 33425
٣٣٤٢٥ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة سمع سعيد بن المسيب أن عمر ورث (جدة) (١) رجل من ثقيف مع ابنها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بنو ثقیف کے ایک آدمی کی دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث بنایا تھا۔
حدیث نمبر: 33426
٣٣٤٢٦ - حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي عمرو الشيباني قال: كان عبد اللَّه يورث الجدة مع ابنها وابنها حي (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابو عمر و شیبانی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بنایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 33427
٣٣٤٢٧ - حدثنا إسماعيل بن علية عن سلمة بن علقمة عن حميد بن هلال عن أبي الدهماء قال: قال عمران بن حصين: (ترث) (١) الجدة وابنها حي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابو الدھماء کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بنایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 33428
٣٣٤٢٨ - حدثنا وكيع قال ثنا سفيان عن أشعث عن ابن سيرين أن النبي ﷺ أطعم جدة من (ابنها) (١) السدس، (فكانت) (٢) أول جدة ورثت في الإسلام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے مال کے چھٹے حصّے کا وارث بنایا، اور وہ اسلام میں وارث ہونے والی پہلی دادی تھی۔
حدیث نمبر: 33429
٣٣٤٢٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا حماد بن سلمة عن (عبيد اللَّه) (١) بن حميد بن عبد الرحمن الحميري عن أبيه قال: مات ابن (لحسكة) (٢) (الحبطي) (٣) وترك (حسكة) (٤) و (أم) (٥) حسكة، فكتب فيها أبو موسى إلى عمر بن الخطاب فكتب إليه عمر أن ورثها مع ابنها السدس (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حمید بن عبد الرحمن حِمَیری روایت کرتے ہیں کہ حس کہ حنظلی کا بیٹا فوت ہوگیا اور اس نے حس کہ اور ان کی ماں کو اپنے پیچھے چھوڑا ، اس کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھا تو حضرت نے جواب دیا کہ آپ اس کو اس کے بیٹے کے ہوتے ہوئے ہی چھٹے حصّے کا وارث بنائیں۔
حدیث نمبر: 33430
٣٣٤٣٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة و (همام) (١) عن أنس بن سيرين عن شريح أنه ورث جدة مع ابنها.
مولانا محمد اویس سرور
انس بن سیرین حضرت شریح کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے دادی کو اس کے بیٹے کے ساتھ وارث بنایا تھا۔
حدیث نمبر: 33431
٣٣٤٣١ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه كان يورث الجدة وابنها حي.
مولانا محمد اویس سرور
یونس حسن کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آپ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 33432
٣٣٤٣٢ - [حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن محمد أنه كان يورث الجدة مع ابنها، وابنها حي] (١).
مولانا محمد اویس سرور
اشعث حضرت محمد بن سیرین کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 33433
٣٣٤٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد أنه قال: أول جدة أطعمت السدس في الإسلام: جدة أطعمت وابنها حي (١).
مولانا محمد اویس سرور
ہشام نقل کرتے ہیں کہ محمد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پہلی دادی جس کو اسلام میں مال دیا گیا وہ دادی تھی جس کا بیٹا زندہ تھا۔
حدیث نمبر: 33434
٣٣٤٣٤ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابن عون عن أنس بن سيرين عن شريح أنه ورث جدتين: أم أم، وأم أب، وابنهما حي.
مولانا محمد اویس سرور
انس بن سیرین حضرت شریح کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے دادیوں نانی اور دادی کو وارث بنایا جبکہ دادی کا بیٹا زندہ تھا۔
حدیث نمبر: 33435
٣٣٤٣٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الزبيدي عن سفيان عن هشام عن أبيه أنه كان يورث الجدة وابنها حي.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔