کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس عورت کا بیان جو اپنے شوہر اور آزاد ماں شریک بھائی چھوڑ جائے جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی زندہ ہو
حدیث نمبر: 33281
٣٣٢٨١ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امرأة تركت زوجها وإخوتها لأمها أحرارا، ولها ابن مملوك: فلزوجها النصف ثلاثة أسهم، ولاخوتها لأمها الثلث سهمان، ويبقى السدس فهو للعصبة، ولا يرث ابنها المملوك شيئا في قضاء علي، وقضى فيها عبد اللَّه أن لزوجها الربع سهم ونصف (١)، وأن ابنها يحجب الإخوة من الأم إذا كان مملوكًا ولا يرث ابنها شيئًا، ويحجب الزوج، وأن الثلاثة أرباع الباقية للعصبة، وقضى فيها زيد أن لزوجها النصف ثلاثة أسهم وأن لإخوتها لأمها الثلث سهمان، وما بقي فهو في بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا رحم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنے شوہر اور اپنے آزاد ماں شریک بھائی کو چھوڑ کرمری جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی تھا، کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور چھٹا حصّہ جو باقی بچا وہ عصبہ کے لئے ہے، اور اس کا غلام بیٹا کسی چیز کا وارث نہ ہوگا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق۔ اور اس مسئلے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے چوتھائی مال یعنی ڈیڑھ حصّہ ہے ، اور اس کا بیٹا ماں شریک بھائیوں کے حصّے کے لئے مانع ہوگا جبکہ وہ غلام ہو، اور شوہر کے حصّے کو کم کر دے گا، اور باقی تین چوتھائی مال عصبہ کے لئے ہے۔ اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں، اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا جبکہ کوئی مولیٰ یا ذوی الأرحام میں سے کوئی رشتہ دار نہ ہو۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے میں چار حصّوں سے نکلے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33281
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33281، ترقيم محمد عوامة 31838)
حدیث نمبر: 33282
٣٣٢٨٢ - قال أبو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ستة أسهم وفي قول عبد اللَّه ابن مسعود من أربعة أسهم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33282
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33282، ترقيم محمد عوامة ---)