حدیث نمبر: 33205
٣٣٢٠٥ - حدثنا وكيع قال حدثنا سفيان عن عبد الرحمن بن الحارث بن (عياش) (١) بن أبي ربيعة (الزرقي) (٢) عن حَكِيم بن حكيم بن عباد بن حنيف الأنصاري عن أبي أمامة بن سهل بن (حنيف) (٣) أن رجلًا رمى رجلًا بسهم فقتله، وليس له وارث إلا خال، فكتب في ذلك أبو عبيدة بن الجراح إلى عمر، فكتب إليه عمر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "اللَّه ورسوله مولى من لا مولى له، والخال وارث من لا وارث له" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ بن سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک آدمی کو تیر مارا جس سے وہ آدمی مرگیا جبکہ اس کا ایک ماموں کے علاوہ کوئی وارث نہیں تھا تو اس کے بارے میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول اس آدمی کے ولی ہیں جس کا کوئی ولی نہ ہو اور ماموں اس آدمی کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔
حدیث نمبر: 33206
٣٣٢٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: ورث عمر الخال المال كله، قال: كان خالًا ومولى (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ماموں کو تمام مال کا وارث قرار دیا آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ ماموں ماموں بھی تھا اور ولی بھی تھا۔
حدیث نمبر: 33207
٣٣٢٠٧ - حدثنا وكيع عن الحكم بن عطية عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير أن عمر ورث خالا ومولى من مولاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ماموں کو اس آدمی کا ماموں اور مولا قرار دیا جس کا وہ ولی ہو۔
حدیث نمبر: 33208
٣٣٢٠٨ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة قال: ثنا بديل بن ميسرة العقيلي عن ابن أبي طلحة عن راشد بن سعد عن أبي عامر الهوزني عن المقدام رجل من أصحاب ⦗٢٧٠⦘ النبي ﷺ قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الخال وارث من لا وارث له" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مقدام رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ماموں اس آدمی کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔