کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو حقیقی بھائیوں اور بہنوں کو شریک نہیں بناتے ماں شریک بھائیوں کے ساتھ ان کے ایک تہائی مال میں، اور فرماتے ہیں کہ وہ مال انہی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 33182
٣٣١٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن علي أنه كان لا يشرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کو برابر شریک نہیں رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 33183
٣٣١٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي أنه كان لا يشرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 33184
٣٣١٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علي لا يشرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت کی ہے۔
حدیث نمبر: 33185
٣٣١٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد اللَّه أنه كان لا يشرك ويقول: (تناهت) (٢) السهام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھزیل سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہان بھائیوں کو شریک نہیں رکھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حصّے ختم ہوگئے۔
حدیث نمبر: 33186
٣٣١٨٦ - حدثنا (معتمر) (١) عن أبيه عن أبي مجلز عن علي أنه كان لا يشرك بينهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلزحضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ بھی ان بھائیوں کو شریک نہیں بنایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 33187
٣٣١٨٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن زيد بن ثابت أنه كان لا يشرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی بھی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہی مضمون نقل کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 33188
٣٣١٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن داود عن علي بن صالح عن جابر عن عامر أن عليًا وأبا موسى (وأبيًا) (١) كانوا لا يشركون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اور حضرت ابی رضی اللہ عنہ بھی ان بھائیوں کو شریک نہیں بنایا کرتے تھے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام نے ان سے اختلاف کیا ہے شریک کرنے کے بارے میں سوائے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کہ وہ شریک نہیں بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 33189
٣٣١٨٩ - قال وكيع: وليس أحد من أصحاب النبي ﷺ إلا اختلفوا (عنه) (١) في الشركة، إلا علي فإنه كان لا يشرك (٢).