کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
حدیث نمبر: 33067
٣٣٠٦٧ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كرها أن يشتري الوصي من الميراث شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام سے روایت ہے کہ حسن اور محمد نے اس بات کو ناپسند کیا ہے کہ وصی وراثت کے مال میں سے کچھ خریدے۔
حدیث نمبر: 33068
٣٣٠٦٨ - حدثنا عبد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قالا: لا يجوز لوال أن يشتري مما (ولي) (٢) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور عطاء نے فرمایا کہ کسی ذمہ دار کے لئے اس مال میں سے کچھ خریدنا جائز نہیں جو اس کی ذمہ داری میں ہو، راوی کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے یہ بھی فرمایا کہ تمہارا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے کچھ نہیں خرید سکتا۔
حدیث نمبر: 33069
٣٣٠٦٩ - قال: وقال مجاهد: لا تشتر إحدى يديك من الأخرى.
حدیث نمبر: 33070
٣٣٠٧٠ - حدثنا ابن عيينة عن أبي إسحاق عن صلة بن زفر قال: كان عند عبد اللَّه فأتاه رجل على فرس أبلق، فقال: تأمرني أن أشتري هذا، قال: (و) (١) ما ⦗٢٣٧⦘ شأنه؟ قال: أوصى إليَّ رجل، وتركه فأقمته في السوق على ثمن، قال: لا تشتره ولا تستسلف من ماله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس ایک چتکبرے گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، اور اس نے کہا کیا آپ مجھے حکم دیتے ہیں کہ میں اس مال میں سے کچھ خریدوں ؟ آپ نے پوچھا ” یہ کیسا مال ہے ؟ “ اس نے کہا : ایک آدمی نے مجھے وصیت کی اور یہ مال چھوڑ کر مرا، میں نے اس کو ایک ثمن کے بدلے بازار میں لگا دیا، آپ نے فرمایا اس کو نہ خریدو اور اس کے مال سے کچھ نہ لو۔ ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے صلہ بن زفر سے یہ بات ساٹھ سال پہلے سنی تھی۔
حدیث نمبر: 33071
٣٣٠٧١ - قال أبو إسحاق: سمعته من صلة منذ ستين سنة.