کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
حدیث نمبر: 33018
٣٣٠١٨ - (١) حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: بيع الوصي جائز.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ وصی کا مال کو بیچنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 33019
٣٣٠١٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن (شريك) (١) عن الشيباني عن الشعبي قال: الوصي بمنزلة الأدب.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی حضرت شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ وصی باپ کے درجے میں ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 33020
٣٣٠٢٠ - حدثنا ابن مهدي عن يحيى بن حمزة عن (أبي) (١) وهب (٢) قال: أمر الوصي جائز إلا في الرباع، (وأن باع) (٣) بيعا لم يقل.
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بن حمزہ حضرت ابو وھب کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے سوائے زمینوں کے، اور اگر وہ کوئی چیز بیچ دے تو اس کی فروختگی کو ختم نہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 33021
٣٣٠٢١ - حدثنا وكيع عن يزيد (بن) (١) إبراهيم عن الحسن قال: (ينظر والي) (٢) اليتيم مثل ما يرى لليتيم (يعمل) (٣) (ليتيم) (٤) به.
مولانا محمد اویس سرور
یزید بن ابراہیم نقل کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا : یتیم کا ولی غور کرے اور پھر جو مناسب سمجھے یتیم کے مال میں وہی تصرف کرے۔
حدیث نمبر: 33022
٣٣٠٢٢ - حدثنا وكيع عن شريك عن مغيرة عن الشيباني عن الشعبي قال: الوصي بمنزلة الوالد.
مولانا محمد اویس سرور
شیبانی حضرت شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ وصی باپ کے درجے میں ہوتا ہے۔