کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی ، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
حدیث نمبر: 32911
٣٢٩١١ - حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في رجل أوصى لرجل بفرس وسماه، وقال: ثلث مالي لفلان وفلان، وكان الفرس (كفاف) (١) ثلث ماله، قال الزهري: نرى أن يقسم ثلث ماله على حصصهم.
مولانا محمد اویس سرور
یونس زہری سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لئے ایک گھوڑے کی وصیت کی اور کہا کہ میرے مال کا تیسرا حصّہ فلاں اور فلاں کے لئے ہے، جبکہ اس کا گھوڑا اس کے ایک تہائی مال کے برابر تھا، زہری فرماتے ہیں کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس کا ایک تہائی مال ان کے حصّوں کے برابر تقسیم کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32911
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32911، ترقيم محمد عوامة 31513)
حدیث نمبر: 32912
٣٢٩١٢ - حدثنا هشيم عن بعض أصحابه عن (الحسن) (١) أنه قال في رجل أوصى (بدراهم) (٢) وبالسدس ونحوه قال: يتحاصون جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لئے دراہم کی وصیت کی اور کسی کے لئے مال کے چھٹے حصّے کی وصیت کی اور اس طرح کی دوسری وصیتیں کی، کہ وہ سب حصّے بانٹ لیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32912
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32912، ترقيم محمد عوامة 31514)