کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے کسی چیز کی وصیت کرے
٣٢٩١٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يوصي الرجل لمملوكه بمائة درهم والمائتين إذا رضي الأولياء، وإن جعل له شيئًا من ثلثه فهو في (عتقه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے غلام کے لئے سو یا دو سو درہم کی وصیت کرے جبکہ اس آدمی کے اولیاء راضی ہوں، اور اگر وہ اس کے لئے اپنے مال کے تیسرے حصّے کی وصیت کر دے تو وہ اس کی گردن پر ہے۔
٣٢٩١٤ - حدثنا حفص قال: سألت (عمرًا) (١) عن الرجل يوصي لعبده؟ فقال: كان الحسن يقول: (لو أوصى) (٢) له برغيف، وصلته عتاقته.
مولانا محمد اویس سرور
حفص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام کے لئے وصیت کرے، انہوں نے فرمایا : حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر وہ اس کے لئے ایک چپاتی کی وصیت بھی کرے تو اس کی آزادی اس کے ساتھ مل جائے گی۔