حدیث نمبر: 32874
٣٢٨٧٤ - حدثنا الضحاك (بن مخلد عن ابن جريج) (١) قال: قلت العطاء: الأحمق والموسوس) (٢) أتجوز وصيتهما إن أصابا الحق (وهما مغلوبان) (٣) على عقولهما؟ قال: ما (أحسب لهما وصية) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھا : بیوقوف اور بد حواس آدمی اگر درست وصیت کردیں جبکہ ان کی عقل مغلوب ہو تو کیا ان کی وصیت نافذ ہوگی، آپ نے فرمایا : میں اس کی وصیت کو معتبر نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 32875
٣٢٨٧٥ - حدثنا (ابن مهدي) (١) عن حماد بن سلمة عن إياس بن معاوية في وصية (المجنون قال: إذا أصاب الحق جاز) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حماد بن سلمہ سے روایت ہے کہ حضرت ایاس بن معاویہ نے مجنون کی وصیت کے بارے میں فرمایا کہ اگر وہ وصیت قاعدے کے مطابق درست ہو تو نافذ ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 32876
٣٢٨٧٦ - حدثنا (حدثنا ابن) (١) مهدي عن همام عن قتادة عن حميد بن ⦗١٩٨⦘ عبد (الرحمن قال: لا تجوز وصية ولا طلاق إلا في (عقل)) (٢) (٣)] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ سے روایت ہے کہ حمید بن عبد الرحمن نے فرمایا : وصیت اور طلاق عقل کے بغیر نافذ نہیں ہوتیں۔