کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس مکاتب کا بیان جو کوئی وصیت کرے ، یا کوئی چیز ہبہ کرے، یا غلام آزاد کرے کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے؟
٣٢٨٧٢ - حدثنا ابن مبارك عن صالح بن خوات عن عبد اللَّه بن أبي بكر أن عمر بن عبد العزيز كتب أن المكاتب لا تجوز له وصية ولا هبة إلا بإذن مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ حضرت عمربن عبد العزیز نے لکھا کہ مکاتب کے لئے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر وصیت کرنا جائز نہیں۔
٣٢٨٧٣ - حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: المكاتب لا يعتق ولا يهب إلا بإذن مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حسن نے فرمایا : مکاتب اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نہ غلام آزاد کرسکتا ہے اور نہ ہبہ کرسکتا ہے۔