مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32872
باب: اس مکاتب کا بیان جو کوئی وصیت کرے ، یا کوئی چیز ہبہ کرے، یا غلام آزاد کرے کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے؟
المكاتب يوصي أو يهب أو يعتق أيجوز ذلك
حدیث نمبر: 32872
٣٢٨٧٢ - حدثنا ابن مبارك عن صالح بن خوات عن عبد اللَّه بن أبي بكر أن عمر بن عبد العزيز كتب أن المكاتب لا تجوز له وصية ولا هبة إلا بإذن مولاه.مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ حضرت عمربن عبد العزیز نے لکھا کہ مکاتب کے لئے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر وصیت کرنا اور ہبہ کرنا جائز نہیں۔