کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوٰۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہو گی یا پورے مال سے؟
حدیث نمبر: 32864
٣٢٨٦٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا أوصى بهما فهما من الثلث يعني الحج والزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حماد سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا جب کوئی آدمی حج اور زکوٰۃ دونوں کی ادائیگی کی وصیت کر دے تو ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32865
٣٢٨٦٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أوصى (بحجة) (١) ولم يكن حج فمن الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے حج کی وصیت کرے جو اس نے ادا کیا تھا تو اس کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32866
٣٢٨٦٦ - [حدثنا هشيم عن هشام عن ابن سيرين قال: من الثلث] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین نے بھی فرمایا ہے کہ ایک تہائی مال سے ادائیگی ہوگی۔
حدیث نمبر: 32867
٣٢٨٦٧ - حدثنا هشيم عن يونس ومنصور عن الحسن قال: هو من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
یونس اور منصور سے روایت ہے کہ حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32868
٣٢٨٦٨ - حدثنا جرير عن سليمان التيمي عن الحسن وطاوس في الرجل (تكون) (١) عليه حجة الإسلام وتكون عليه الزكاة في ماله، قالا: يكونان (هذان) (٢) بمنزلة الدين.
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان تیمی سے روایت ہے کہ حسن اور حضرت طاؤس نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس پر فرض حج بھی واجب تھا اور مال میں زکوٰۃ بھی واجب تھی ، کہ یہ دونوں قرض کے درجے میں ہیں۔
حدیث نمبر: 32869
٣٢٨٦٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن الشعبي في الرجل يموت ويوصي أن يحج عنه أو يتصدق عنه كفارة رمضان أو كفارة يمين قال: من الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
عبد العزیز سے روایت ہے کہ شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو مرنے سے پہلے وصیت کر دے کہ اس کی جانب سے حج کرو ادیا جائے یا رمضان کے روزوں کا کفارہ صدقہ کردیا جائے یا قسم کا کفارہ صدقہ کردیا جائے، کہ ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی۔
حدیث نمبر: 32870
٣٢٨٧٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا كان على الرجل شيء واجب فهو من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
معمر سے روایت ہے کہ زہری نے فرمایا جب کسی آدمی پر کوئی واجب چیز رہتی ہو تو اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32871
٣٢٨٧١ - حدثنا هشيم عن ليث عن طاوس قال: هو من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
لیث سے روایت ہے کہ حضرت طاؤس نے فرمایا : اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔