کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کا بیان جس سے کہا گیا کہ وصیت کر دو ، اس کے بعد لوگ کہنے لگے فلاں چیز کی وصیت کر دو، فلاں کی کر دو اور وہ اثبات میں سر ہلاتی رہی
حدیث نمبر: 32845
٣٢٨٤٥ - حدثنا ابن مبارك عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس أن امرأة قيل لها في مرضها: أوصي بكذا، أوصي بكذا، فأومأت برأسها، فلم يجزه علي بن أبي طالب (١).
مولانا محمد اویس سرور
خلاس سے روایت ہے کہ ایک عورت سے مرض الموت میں کہا گیا کہ فلاں وصیت کردو ، فلاں وصیت کردو اور وہ سر کو اثبات میں ہلاتی رہی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس فیصلہ گیا تو آپ نے اس وصیت کو نافذ نہیں کیا۔