کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: ا س آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دی
❮
❯
٣٢٨٢٩ - حدثنا حفص عن داود بن أبي هند قال: سئل عامر عن رجل مات وترك ثلاثة بنين وأوصى بمثل نصيب أحدهم قال: هو رابع له الربع.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کردی آپ نے فرمایا : وہ آدمی جو چوتھا ہے، اس کو ایک چوتھائی حصّہ ملے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32829
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32829، ترقيم محمد عوامة 31434)
٣٢٨٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور والأعمش عن إبراهيم قال: إذا ترك الرجل ثلاثة بنين وأوصى بمثل نصيب (أحد بنيه) (١) قال: (زد) (٢) واحدا، اجعلها من أربعة.
مولانا محمد اویس سرور
منصور اور اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا : جب کوئی آدمی تین بیٹے چھوڑ کر مرے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دے تو ایک آدمی کا اضافہ سمجھ کر مال کو چار حصّوں میں تقسیم کرلو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32830
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32830، ترقيم محمد عوامة 31435)
٣٢٨٣١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن داود عن الشعبي قال: (زد) (٢) (واحدًا) (٣) (و) (٤) اجعلها من أربعة.
مولانا محمد اویس سرور
شعبی سے بھی یہی مضمون منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32831
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32831، ترقيم محمد عوامة 31436)