کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو بیماری کے زمانے میں وصیت کر دے پھر تندرست ہو جائے لیکن اس وصیت کو تبدیل نہ کرے
حدیث نمبر: 32827
٣٢٨٢٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الرجل إذا أوصى في مرضه ثم برأ فلم يغير وصيته تلك حتى يموت بعد، قال: يؤخذ بما فيها.
مولانا محمد اویس سرور
یونس سے روایت ہے کہ حسن فرمایا کرتے تھے اس آدمی کے بارے میں جو بیماری کے زمانے میں وصیت کرے پھر تندرست ہوجائے اور اپنی اس وصیت کو تبدیل نہ کرے یہاں تک کہ اسی حالت میں مرجائے ، فرماتے ہیں کہ اس کی وصیت کے مطابق اس کا مال لے لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 32828
٣٢٨٢٨ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن عبد الملك بن يعلى في رجل أوصى بوصية في مرضه فبرأ ثم تركها حتى مات، قال: جائزة.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ عبد الملک سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے بیماری کے زمانے میں کوئی وصیت کی پھر تندرست ہوگیا اور مرنے تک اس وصیت کو اسی حال میں چھوڑے رکھا، فرمایا کہ وہ وصیت نافذ ہوجائے گی۔