کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے اور اگر وہ میری زندگی میں مرجائے تو فلاں دوسرے آدمی کے لئے ہے
٣٢٧٩٥ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل أوصى، (قال) (١): ثلثي لفلان، فإن مات فهو لفلان، قال: هو للأول.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حضرت سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں ا س آدمی کے بارے میں جو کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے ، اور اگر وہ میری زندگی میں وفات پا جائے تو فلاں دوسرے شخص کے لئے ہے، آپ نے فرمایا وہ مال پہلے آدمی کو دیا جائے گا۔
٣٢٧٩٦ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن قال: هو للأول.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حسن سے بھی یہی روایت کرتے ہیں۔
٣٢٧٩٧ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد عن قتادة عن حميد بن عبد الرحمن قال: يجري كما قال.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حضرت حمید بن عبد الرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ جس طرح اس وصیت کرنے والے نے کہا ہے اسی طرح عمل کیا جائے گا۔
٣٢٧٩٨ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد عن هشام بن عروة عن أبيه مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام بن عروہ اپنے والد ماجد سے بھی یہی مضمون نقل کرتے ہیں۔