کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جو کہے میرے مال کا ایک تہائی تین سو درہم ہیں جن میں سے فلاں کو سو درہم، اور فلاں کو سو درہم دے دیے جائیں
حدیث نمبر: 32794
٣٢٧٩٤ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم أنه سئل عن رجل قال: ثلثي ثلاثمائة درهم: مائة لفلان، ومائة لفلان، وما بقي (من ثلثي فهو لفلان؟ قال: فلفلان مائة، ولفلان مائة، وما بقي) (١) فلفلان، وإن لم يبق شيء فليس بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حکم اور حماد ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ میرے مال کا تہائی حصّہ تین سو درہم ہیں، سو فلاں آدمی کو دیے جائیں، سو فلاں آدمی کو ، اور جو باقی بچیں وہ فلاں تیسرے شخص کو دے دیے جائیں، آپ نے فرمایا : پہلے شخص کے لئے سو درہم ، دوسرے کے لئے بھی سو درہم، اور تہائی مال سے جتنا بچے وہ سب کا سب تیسرے آدمی کا ہے، اگر کچھ نہ بچے تو تیسرے آدمی کو کچھ نہ ملے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32794
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32794، ترقيم محمد عوامة 31401)