حدیث نمبر: 31881
٣١٨٨١ - حدثنا محمد بن الحسن (الأسدي) (١) قال: حدثنا يحيى بن المهلب عن عطاء بن السائب عن أبي عبد اللَّه الجدلي قال: كان داود النبي ﷺ (يقول) (٢): "اللهم إني أعوذ بك من جار عينه تراني وقلبه يرعاني، إن رأى خيرًا (دفنه) (٣) وإن رأى شرًا أشاعه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبد اللہ الجدلی فرماتے ہیں کہ نبی داؤد یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ لیتا ہوں پڑوسی کی آنکھ سے جو مجھے دیکھتی ہے اور اس کے دل سے جو میری نگرانی کرتا ہے۔ اگر وہ کوئی بھلائی دیکھتا ہے تو اسے چھپا لیتا ہے۔ اور اگر وہ کوئی برائی دیکھتا ہے تو اس کو پھیلا دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 31882
٣١٨٨٢ - حدثنا سعيد بن زكريا عن عبد اللَّه بن مؤمل عن (ابن) (١) أبي مليكة قال: كان ابن عباس إذا أتي بعطر دعا قبل ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس افطاری کے لیے کھانا لایا جاتا تو آپ اس سے پہلے دعا فرماتے ، اور ہمیں خبر پہونچی ہے کہ ا س سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے۔؎
حدیث نمبر: 31883
٣١٨٨٣ - وبلغنا أن الدعاء قبل ذلك (يستجاب) (١).