کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد فتح میں جس کو مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے یوں دعا مانگی
حدیث نمبر: 31880
٣١٨٨٠ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا موسى بن عبيدة عن عمر بن الحكم الأنصاري قال: سألته هل صلى رسول اللَّه ﷺ في مسجد الفتح الذي يقال له مسجد الأحزاب؟ قال: لم يصل فيه (ولكنه) (١) دعا، فكان من دعائه أن قال: "اللهم لك الحمد، لا هادي لمن أضللت، ولا مضل لمن هديت، ولا مهين لمن أكرمت ولا مكرم لمن أهنت، ولا ناصر لمن خذلت، ولا خاذل لمن نصرت، ولا معز لمن أذللت ولا مذل لمن أعززت، ولا رازق لمن (حرمت) (٢)، ولا حارم لمن رزقت، ولا مانع (لما) (٣) أعطيت، ولا معطى (لما) (٤) منعت، ولا رافع لمن خفضت (٥)، ولا ساتر (لما) (٦) خرقت، ولا خارق (لما) (٧) سترت، ولا (مقرب) (٨) (لما) (٩) باعدت ولا مباعد (لما) (١٠) قربت"، ثم دعا عليهم فلم يصبح (في المدينة) (١١) ⦗٣٨٢⦘ (كراب) (١٢) من الأحزاب ولا من المشركين إلا أهلكه اللَّه غير حيي بن أخطب وقريظة قتلها اللَّه (١٣) شتتت (١٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرمافتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن الحکم انصاری سے سوال کیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد فتح میں جسے مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے اس میں کوئی نماز پڑھی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں کوئی نماز ادا نہیں فرمائی۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مں ش دعا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا یوں تھی۔ ! اے اللہ ! تیرے لیے ہی تعریف ہے۔ جس کو تو نے گمراہ کیا اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور جسے تو نے ہدایت دی اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ اور جسے تو معزز بنا دے اس کی اہانت کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو اہانت کرے اس کو معزز بنانے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو رسوا کر دے اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو مدد کر دے اس کو رسوا کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو ذلیل کر دے اس کو عزت دینے والا کوئی نہیں اور جس کو تو عزت دے اسے ذلیل کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو محروم کر دے اسے رزق دینے والا کوئی نہیں، اور جس کو تو رزق دے اسے محروم کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جسے تو عطا کرے اس سے روکنے والا کوئی نہیں۔ اور جس سے تو روک لے اسے عطا کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جسے تو پست کردے اسے بلند کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو تو پھاڑ دے اس کی پردہ پوشی کرنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کی تو پردہ پوشی کرے اس کو پھاڑنے والا کوئی نہیں۔ اور جس کو تو دور کر دے اس کو کوئی قریب نہیں کرسکتا، اور جس کو تو قریب کرلے اس کوئی دور نہیں کرسکتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمنوں کے لیے بد دعا کی۔ پس ان لشکروں میں سے کسی ایک نے بھی اور مشرکین میں سے بھی کسی نے مدینہ میں صبح نہیں کی مگر اللہ نے ہلاک کردیا۔ سوائے حیی بن اخطب اور قبیلہ بنو قریظہ کے ! اللہ ان کو ہلاک کرے اور منتشر کر دے۔