کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو شخص دعا کرے اور قبولیت کو جان لے
❮
❯
٣١٨٦٠ - حدثنا شريك عن مغيرة عن سرية لعبد اللَّه بن جعفر (قالت) (١): مررت بعلي وأنا حبلى فمسح بطني وقال: اللهم اجعله ذكرًا مباركًا، قالت: فولدت غلامًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سرّیہ جو عبد اللہ بن جعفر کی باندی ہیں فرماتی ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزری اس حال میں کہ میں حاملہ تھی۔ پس آپ نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا اور یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! اس کو بابرکت لڑکا بنا دے۔ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک بچہ کو جنم دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31860
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31860، ترقيم محمد عوامة 30490)
٣١٨٦١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سفيان (عن) (١) (أبي) (٢) أمية عن داود بن (شابور) (٣) قال: قال رجل (لطاوس) (٤): ادع لنا، فقال: ما أجد لقلبي (الآن خشية) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت طاوس سے فرمایا : آپ ہمارے لیے دعا کر دیجییٗ ۔ پس آپ نے ارشاد فرمایا : میں اس وقت دل میں ڈر نہیں پاتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31861
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31861، ترقيم محمد عوامة 30491)