کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو اللہ کے محبوب ترین کلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 31858
٣١٨٥٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن منصور عن هلال بن يساف عن ربيع بن (عميلة) (١) عن سمرة بن جندب (قال: قال) (٢) رسول اللَّه ﷺ: "أحب الكلام إلى اللَّه أربع: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، لا يضرك بأيهن بدأت" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نزدیک پسندیدہ کلام یہ چار کلمات ہیں، اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ کوئی نقصان والی بات نہیں کہ تو جس کلمہ کے ساتھ چاہے شروع کرے۔
حدیث نمبر: 31859
٣١٨٥٩ - حدثنا وكيع وأبو داود عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن هلال عن سمرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أفضل الكلام أربع: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، لا عليك بأيهن بدأت" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : افضل ترین کلام چار کلمات ہیں ! اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، تجھ پر کوئی گناہ نہیں جس کلمہ سے چاہے شروع کر۔