کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے شعبان کی پندرہویں رات کے بارے میں کہا کہ اس میں تمام گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 31848
٣١٨٤٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن يحيى بن أبي كثير عن عروة عن عائشة قالت: كنت إلى جنب النبي ﷺ ففقدته (فابتغيته) (١) فإذا هو بالبقيع رافعًا يديه يدعو فقال: "يا ابنة أبي بكر (أخشيت) (٢) أن (اللَّه يحيف) (٣) عليك ورسوله، إن اللَّه ينزل في هذه الليلة (ليلة) (٤) النصف من شعبان فيغفر فيها من الذنوب أكثر من عدد شعر معز كلب" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں تھی پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گم پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنے لگی اچانک میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے دعا فرما رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے : اے ابوبکر کی بیٹی ! کیا تجھے خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھ پر ظلم کریں گے ؟ بیشک اللہ شعبان کی اس پندرہویں رات میں آسمان دنیا پر اترتے ہیں اور اس میں گناہوں کو معاف فرماتے ہیں قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کے۔
حدیث نمبر: 31849
٣١٨٤٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول عن كثير بن مرة الحضرمي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه ينزل ليلة النصف من شعبان فيغفر فيها الذنوب إلا لمشرك أو مشاحن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر بن مرۃ الحضرمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ شعبان کی پندرہویں رات کو اترتے ہیں پھر اس رات میں لوگوں کے گناہوں کو معاف فرماتے ہیں سوائے مشرک اور دل میں کینہ رکھنے والے کے۔