کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو بعض لوگوں نے کہا ہے کہ فجر کے بعد قل ھو اللہ احد سورت پڑھی جائے
حدیث نمبر: 31800
٣١٨٠٠ - حدثنا يعلى بن عبيد عن حجاج بن دينار عن الحكم بن (جحل) (١) عن رجل حدثه عن علي أنه قال: من قرأ بعد الفجر ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ عشر مرات لم يلحق به ذلك اليوم ذنب، وإن جهدته الشياطين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن جحل نے ایک آدمی کے حوالے سے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھے، تو اس دن کوئی گناہ اس سے نہیں ملے گا، اگرچہ سب شیاطین ہی کوشش کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31800
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31800، ترقيم محمد عوامة 30432)
حدیث نمبر: 31801
٣١٨٠١ - حدثنا أبو معاوية عن ليث عن هلال قال: من قرأ: ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ عشر مرات بني له برج في الجنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ھلال نے ارشاد فرمایا : جو شخص دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھتا ہے، تو جنت میں ایک برج اس کے لیے بنادیا جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31801
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31801، ترقيم محمد عوامة 30433)
حدیث نمبر: 31802
٣١٨٠٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن (أبي) (١) سعيد قال: لحقني نافع بن جبير حين انصرفت من المغرب فقلت: ما شأ (نك) (٢) فقال: إذا مررت على قبر النبي ﷺ فقل السلام على النبي ﷺ ورحمة اللَّه فإن الشيطان يقول: لا صحبة، فإذا دخلت على أهلك فقل: السلام عليكم فإن الشيطان يقول: لا مبيت، فإذا أُتيت بعشائك فقل: بسم اللَّه فإن الشيطان يولي خاسئا، يقول لأصحابه: لا مبيت ولا عشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ جب میں مغرب کی نماز سے فارغ ہوا تو حضرت نافع بن جبیر مجھ سے ملے : پس میں نے کہا : آپ کا کیا حال ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا : جب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر سے گزرے تو یوں کہہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ بیشک شیطان کہے گا : تمہارے لیے کوئی ساتھ نہیں۔ پس جب تو اپنے گھر والوں پر داخل ہو تو یوں کہہ : تم پر سلامتی ہو۔ تو بیشک شیطان کہے گا ، تمہارے لیے کوئی رات رہنے کی جگہ نہیں، پھر جب تیرے سامنے کھانا لایا جائے تو یوں کہہ : اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، یقینا شیطان ذلیل و رسوا ہو کر بھاگ جائے گا اور اپنے ساتھیوں کو یوں کہے گا : نہیں تمہارے لیے رات رہنے کے لیے کوئی جگہ اور نہ ہی کچھ کھانے کے لیے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31802
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31802، ترقيم محمد عوامة 30434)