کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے کہا: بے شک دعا آدمی کو اور اس کے بچہ کو پہنچ جاتی ہے
حدیث نمبر: 31722
٣١٧٢٢ - حدثنا وكيع عن (أبي العميس) (١) عن أبي بكر بن عمرو بن عتبة عن ابن حذيفة عن أبيه أن النبي ﷺ كان إذا دعا لرجل أصابته وأصابت ولده وولد ولده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کے لیے دعا فرمائی جو اسے اور اس کے بچوں کو اور پوتوں کو پہنچی۔
حدیث نمبر: 31723
٣١٧٢٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: إن الرجل ليرفع بدعاء ولده من بعده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا : بیشک آدمی کے مرنے کے بعد اس کے بچہ کی دعا کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 31724
٣١٧٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "إن الرجل لترفع له الدرجة في الجنة ⦗٣٢٧⦘ فيقول: يا رب أنى لي هذه؟ فيقال: باستغفار ولدك (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک ایک آدمی کا جنت میں درجہ بلند کردیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! یہ درجہ کیسے مجھے عطا کیا گیا ؟ پس کہا جاتا ہے : تیرے بیٹے کے استغفار کرنے کی بدولت یہ درجہ عطا کیا گیا۔