کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اللہ کے اسم اعظم کے بیان میں
حدیث نمبر: 31332
٣١٣٣٢ - حدثنا وكيع حدثنا مالك بن مغول عن عبد اللَّه بن بريدة عن (أبيه) (١) أن النبي ﷺ سمع رجلًا يقول: اللهم إني أسألك بأنك أنت اللَّه الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد، فقال: "لقد سأل اللَّه اسمه الأعظم الذي إذا دعي به أجاب وإذا سئل به أعطى" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ ہی کے وسیلہ سے کہ آپ اللہ ہیں، ایک ہیں بےنیاز ہیں کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا ، اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کہ اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے، کہ جب اس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے کچھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31332
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٠٤١)، وأبو داود (١٤٩٣)، وابن ماجه (٣٨٥٧)، والترمذي (٣٤٧٥)، والنسائي في الكبرى (٧٦٦٦)، وابن حبان (٨٩١)، والحاكم ١/ ٥٠٤، وعبد الرزاق (٤١٧٨)، والبخاري في الأدب المفرد (٨٠٥)، والطبراني في الدعاء (١١٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31332، ترقيم محمد عوامة 29973)
حدیث نمبر: 31333
٣١٣٣٣ - حدثنا وكيع عن أبي خزيمة عن ابن سيرين عن أنس بن مالك قال: سمع النبي ﷺ رجلًا يقول: اللهم إني أسألك بأن لك الحمد، لا إله إلا أنت وحدك، لا شريك لك، المنان بديع السماوات والأرض ذو الجلال والإكرام، فقال: "لقد سأل اللَّه باسمه الأعظم الذي إذا سئل به أعطى وإذا ⦗١٩٠⦘ دعي به أجاب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ آپ کے لیے ہی سب تعریف ہے، تیرے سو ا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے، عطا کر کے فخر کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والا، بزرگی اور اکرام والا ہے، تو آپ نے فرمایا : البتہ تحقیق اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31333
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو خزيمة هو نصر بن مرداس صدوق، وليس يوسف بن ميمون كما تم بيانه في الكلام عن سنن ابن ماجه، والحديث أخرجه أحمد (١٢٢٠٥)، والترمذي (٣٥٤٤)، وابن ماجه (٣٨٥٨)، وأبو داود (١٤٩٥)، والنسائي ٣/ ٥٢، وابن حبان (٨٩٣)، والحاكم ١/ ٥٠٣، والبخاري في الأدب المفرد (٧٠٥)، والطحاوي في شرح المشكل (١٧٥)، والطبراني في الدعاء (١١٦)، والبغوي (١٢٥٨)، والبيهقي في الدعوات (١٠٦)، والخطيب في الأسماء المبهمة ص ٣٤٧، وابن بشكوال ص ٣١٤، والضياء (١٥٥٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31333، ترقيم محمد عوامة 29974)
حدیث نمبر: 31334
٣١٣٣٤ - حدثنا أبو أسامة (حدثنا مسعر) (١) عن عبد الملك بن ميسرة عن ابن سابط أن داعيًا دعا في عهد النبي ﷺ فقال: اللهم إني أسألك باسمك (اللَّه) (٢) الذي لا إله إلا أنت الرحمن الرحيم، بديع السماوات والأرض، وإذا أردت أمرًا فإنما تقول له: كن فيكون، فقال النبي ﷺ: "لقد كدت -أو كاد أن يدعو (باسمه) (٣) (العظيم) (٤) الأعظم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ ایک دعا مانگنے والے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں دعا مانگی پس وہ کہنے لگا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے نام اللہ کے وسیلہ کے ساتھ کہ نہیں ہے تیرے سوا کوئی معبود، نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے، آسمانوں او زمین کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والا ہے، اور جب تو کسی کام کے کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو تو اس کو کہتا ہے : ہوجا، تو وہ کام ہوجاتا ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : البتہ تو نے یا اس نے اللہ کے اسم اعظم عظمت والے نام کے وسیلہ سے دعا مانگی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31334
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، ابن سابط تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31334، ترقيم محمد عوامة 29975)
حدیث نمبر: 31335
٣١٣٣٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي زياد عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يريد قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "اسم اللَّه الأعظم في هاتين الآيتين: ﴿وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ﴾ [البقرة: ١٦٣]، وفاتحة ⦗١٩١⦘ سورة آل عمران: ﴿الم (١) اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں مذکور ہے : ” اور تمہارا الہ ایک معبود ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو نہایت مہربان ، رحم کرنے والا ہے۔ “ اور سورة آل عمران کے شروع میں : الٓم۔ اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31335
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عبيد اللَّه بن أبي زياد ضعيف، وشهر فيه كلام، أخرجه أحمد (٢٧٦١١)، وأبو داود (١٤٩٦)، والترمذي (٣٤٧٨)، والدارمي (٣٣٨٩)، والطحاوي في شرح المشكل (١٧٨)، وابن ماجه (٣٨٥٥)، والطبراني ٢٤/ (٤٤٠)، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٣٨٣)، والبغوي (١٢٦١)، وعبد بن حميد (١٥٧٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31335، ترقيم محمد عوامة 29976)
حدیث نمبر: 31336
٣١٣٣٦ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن عمير قال: قرأ رجل البقرة وآل عمران فقال كعب: قد قرأ سورتين إن فيهما للاسم الذي إذا دعي به استجاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے سورة البقرۃ اور آل عمران کی تلاوت کی تو حضرت کعب فرمانے لگے، تحقیق تو نے دو سورتوں کی تلاوت کی ہے، ان دونوں سورتوں میں ایک ایسا نام ہے کہ جب اس نام کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31336
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31336، ترقيم محمد عوامة 29977)
حدیث نمبر: 31337
٣١٣٣٧ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني الحسن بن ثوبان عن هشام بن أبي رقية عن أبي الدرداء وابن عباس أنهما كانا يقولان: اسم اللَّه الأكبر رب رب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن ابی رقیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے : اللہ کا سب سے بڑا اونچا نام ہے میرا پروردگار، میرا پروردگار ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31337
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ هشام صدوق، أخرجه الحاكم ١/ ٥٠٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31337، ترقيم محمد عوامة 29978)
حدیث نمبر: 31338
٣١٣٣٨ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن حبان الأعرج عن جابر بن زيد قال: اسم اللَّه الأعظم: اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حیان الاعرج فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ابن زید نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کا اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31338
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31338، ترقيم محمد عوامة 29979)
حدیث نمبر: 31339
٣١٣٣٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن مسعر عمن سمع الشعبي يقول: اسم اللَّه الأعظم: (اللَّه) (١) ثم قرأ أو قرأت عليه: ﴿هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ﴾ [الحشر: ٢٤]، إلى آخرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کا قول سنا ہے : اللہ کا اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ پھر انہوں نے یا میں نے ان پر یہ آیت تلاوت فرمائی، وہ اللہ جو پیدا کرنے والا ہے۔ آیت کے اختتام تک۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31339
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31339، ترقيم محمد عوامة 29980)