کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آدمی دعا کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ کثر ت سے استغفار کرے
٣١٣٤٠ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن أبي الصديق قال: قال أبو سعيد: إذا سألتم اللَّه فارفعوا في المسألة، فإن ما عند اللَّه لستم منفديه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الصدیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ اللہ سے کوئی چیز مانگو تو اپنے مانگنے میں خوب مبالغہ کرو۔ پس یقینا جو کچھ اللہ کے پاس ہے تم اس کو ختم کرنے والے نہیں ہو۔
٣١٣٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا هشام عن أبيه عن عائشة قالت: إذا تمنى أحدكم فليكثر، فإنما (يسأل) (١) ربه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص کسی چیز کی خواہش و تمنا کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ کثرت سے مانگے کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہے۔ (کسی اور سے نہیں )