حدیث نمبر: 31179
٣١١٧٩ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن الأوزاعي عن الزهري قال: حدثنا ثابت الزرقي عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تسبوا الريح فإنها من روح اللَّه، تأتي بالرحمة والعذاب، ولكن (تعوذوا) (١) باللَّه من شرها ⦗١٢٩⦘ وسلوا اللَّه من خيرها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ : تم لوگ ہوا کو بُرا بھلا مت کہو، پس یہ تو اللہ کی مہربانی ہے ، جو رحمت اور عذاب دونوں کو لاتی ہے۔ لیکن تم لوگ اللہ کی پناہ مانگو اس کے شر سے ، اور اللہ سے اس کی خیر و بھلائی کو طلب کرو۔
حدیث نمبر: 31180
٣١١٨٠ - حدثنا أسباط عن الأعمش عن حبيب بن أبي ثابت عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه عن أبيِّ قال: لا تسبوا الريح، فإذا رأيتم (١) ما تكرهون فقولوا: اللهم (٢) (نسألك) (٣) خير هذه الريح، وخير ما فيها، وخير ما أرسلت به، ونعوذ بك من شر هذه (الريح) (٤) وشر ما فيها وشر ما أرسلت به (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن أبزی فرماتے ہیں کہ حضرت ابی ّ کا ارشاد ہے : تم لوگ ہوا کو بُرا مت کہو، جب تم اسے ناپسند سمجھنے لگو تو یوں کہو : اے اللہ ! ہم آپ سے اس ہوا اور جو کچھ اس ہوا میں ہے اور جس وجہ سے یہ ہوا بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں، اور ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کے شر سے، اور جو کچھ اس ہوا میں ہے اس کے شر سے، اور جس وجہ سے یہ ہوا بھیجی گئی ہے اس کے شر سے۔
حدیث نمبر: 31181
٣١١٨١ - حدثنا عبيد اللَّه أخبرنا شيبان عن منصور عن مجاهد قال: هاجت (ريح) (١) أوهبت ريح فسبوها فقال ابن عباس: لا تسبوها، فإنها تجيء بالرحمة وتجيء بالعذاب، ولكن قولوا: اللهم (اجعلها) (٢) رحمة، ولا تجعلها عذابًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا : ایک مرتبہ زور دار آندھی چلی تو لوگوں نے اسے برا بھلا کہا۔ یہ سن کر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمانے لگے : تم اسے بُرا مت کہو۔ پس یقیناً ہوا کبھی رحمت کو لے کر آتی ہے ، اور کبھی عذاب کو لاتی ہے، لیکن یوں کہا کرو : اے اللہ ! تو اس ہوا کو باعث رحمت بنا دے اور تو اس کو باعث عذاب مت بنا۔
حدیث نمبر: 31182
٣١١٨٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان ابن عمر إذا عصفت الريح فدارت يقول: شدوا التكبير، فإنها مذهبته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام محمد الباقر فرماتے ہیں کہ جب طوفانی آندھی آتی اور بھنور بنتے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے : بلند اور زور دار تکبیر کہو پس یقینا یہ تکبیر اس آندھی کو ختم کردینے والی ہے۔
حدیث نمبر: 31183
٣١١٨٣ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن أبي فزارة قال: كان عبد الرحمن بن مالك إذا رأى الريح قال: اللهم إنا نسألك خيرها وخير ما (أرسلت) (١) فيها، ونعوذ بك من شرها وشر ما قدرت فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فزارہ فرماتے ہیں : حضرت عبد الرحمن بن مالک جب بھی تیز ہوا چلتی دیکھتے تو فرماتے : اے اللہ ! ہم آپ سے اس ہوا کی خیر ، اور جو کچھ آپ نے اس ہوا میں بھیجا ہے اس کی خیر طلب کرتے ہیں، اور ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کے شر سے اور جو کچھ آپ نے اس ہوا میں مقرر کیا ہے اس کے شر سے۔
حدیث نمبر: 31184
٣١١٨٤ - حدثنا يزيد بن المقدام بن شريح عن (أبيه) (١) [المقدام (بن شريح) (٢) عن أبيه] (٣) أنه ذكر عن عائشة حدثته أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا رأى سحابًا مقبلًا من أفق من الآفاق ترك ما هو فيه -وإن كان في (صلاته) (٤) - حتى يستقبله فيقول: "اللهم إنا نعوذ بك من شر ما أرسل به"، فإن أمطر قال: "اللهم سيبًا نافعًا"، مرتين أو ثلاثًا، فإن كشفه اللَّه ولم يمطر حمد اللَّه على ذلك (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : یقینا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسمان کے کسی حصہ میں گھنا بادل دیکھتے تو جس کام میں مشغول ہوتے اسے چھوڑ دیتے اگرچہ نماز پڑھنے میں ہی مشغول ہوں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا استقبال کرتے ہوئے فرماتے : ” اے اللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس بھیجے ہوئے بادل کے شر سے “ پس اگر بارش ہونے لگتی تو فرماتے : اے اللہ ! اس ہونے والی بارش کو نفع والا بنا دے ۔ دو یا تین مرتبہ پڑھتے۔ پس اگر اللہ بادلوں کو ہٹا دیتا اور بارش نہ ہوتی تو اس بات پر اللہ کی حمد وثناء کرتے۔
حدیث نمبر: 31185
٣١١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن القاسم قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا رأى المطر قال: "اللهم اجعله ⦗١٣١⦘ (صيبًا) (١) نافعًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بارش دیکھتے تو دعا فرماتے : اے اللہ ! اس ہونے والی بارش کو نفع مند بنا دے۔