کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: بادلوں کی گرج کے وقت کیا دعا مانگی جائے؟
❮
❯
٣١١٧١ - حدثنا وكيع حدثنا جعفر بن برقان قال: بلغنا أن رسول اللَّه ﷺ (١) كان إذا سمع الرعد الشديد قال: "اللهم لا تهلكنا بعذابك ولا تقتلنا ⦗١٢٧⦘ بغضبك وعافنا قبل ذلك" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہونچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سخت گرج کی آواز سنتے تو یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! ہمیں اپنے عذاب کے ذریعہ سے ہلاک مت فرما، اور نہ ہی ہمیں اپنے غصہ کی وجہ سے قتل کر، اور اس سے پہلے ہی ہمیں عافیت عطا فرما۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31171
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31171، ترقيم محمد عوامة 29820)
٣١١٧٢ - حدثنا وكيع عن مهدي بن ميمون سمعه من غيلان بن جرير عن رجل عن ابن عباس أنه كان إذا سمع الرعد قال: سبحان اللَّه وبحمده سبحان اللَّه العظيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب بھی بجلی کی کڑک سنتے تو فرماتے : اللہ پاک ہے اور اپنی سب تعریفوں کے ساتھ ہے، اللہ پاک ہے جو کہ عظمت والا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31172
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31172، ترقيم محمد عوامة 29821)
٣١١٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان إذا سمع الرعد قال: سبحان من سَبحَت له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاو وس فرماتے ہیں کہ ان کے والد جب بجلی کی گرج سنتے تو فرماتے : پاک ہے وہ ذات جس کی تو نے پاکی بیان کی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31173
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31173، ترقيم محمد عوامة 29822)
٣١١٧٤ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الرحمن بن يزيد بن (جابر) (١) عن ابن أبي زكريا قال: (٢) من سمع صوت الرعد فقال: سبحان اللَّه (و) (٣) بحمده لم تصبه صاعقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی زکریا فرماتے ہیں : جو شخص گرج کی آواز سن کر یہ کلمات کہے : اللہ پاک ہے اور اپنی سب تعریفوں کے ساتھ ہے، تو آسمانوں سے گرنے والی بجلی اسے نہیں پہنچ سکے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31174
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31174، ترقيم محمد عوامة 29823)
٣١١٧٥ - حدثنا معن عن مالك بن أنس عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه أنه كان إذا سمع الرعد ترك الحديث، وقال: سبحان (الذي) (١) (سبح) (٢) الرعد بحمده والملائكة من خيفته، ثم يقول: إن هذا (الوعيد) (٣) لأهل الأرض شديد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر جب بجلی کی گرج کی آواز سنتے تو بات چیت کرنا چھوڑ دیتے اور فرماتے : پاک ہے وہ ذات جس کی پاکی فرشتوں نے تمام تعریفوں کے ساتھ بیان کی ہے اور فرشتوں نے بھی پاکی بیان کی ہے اس سے ڈر کر پھر فرماتے : یہ گرج زمین والوں کے لیے بہت سخت وعید ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31175
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مالك في الموطأ ٢/ ٩٩٢ (١٨٠١)، والبيهقي ٣/ ٣٦٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31175، ترقيم محمد عوامة 29824)
٣١١٧٦ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا جعفر بن برقان قال: بلغني أن النبي ﷺ قال: "اللهم لا تقتلنا بغضبك، ولا تهلكنا بعذابك، وعافنا قبل ذلك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہونچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرتے تھے : اے اللہ ! ہمیں تو اپنے غصہ سے قتل نہ فرما، اور ہمیں اپنے عذاب سے ہلاک مت کر، اور ہمیں اس سے پہلے ہی عافیت عطا فرما۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31176
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، بل معضل؛ جعفر بن برقان ليس صحابيًا ولا تابعيًا، وانظر: [٣١١٧١].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31176، ترقيم محمد عوامة 29825)
٣١١٧٧ - حدثنا مالك بن إسماعيل حدثنا يعلى بن الحارث قال: حدثنيه جامع ابن شداد قال: كان الأسود (النخعي بن يزيد) (١) إذا سمع الرعد قال: سبحان الذي يسبح الرعد بحمده، والملائكة من خيفته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جامع بن شداد فرماتے ہیں کہ جب حضرت اسود نخعی بن یزید بجلی کی گرج کی آواز سنتے تھے تو فرماتے : پاک ہے وہ ذات جس کے خوف سے رعد اور تمام فرشتے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں تمام تعریفوں کے ساتھ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31177
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31177، ترقيم محمد عوامة 29826)
٣١١٧٨ - حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا عبد الواحد بن زياد عن حجاج بن أرطأة عن أبي مطر أنه سمع سالم بن عبد اللَّه يحدث عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا سمع الرعد والصواعق قال: "اللهم لا تقتلنا بغضبك، ولا تهلكنا بعذابك، وعافنا قبل ذلك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بادلوں کی گرج اور بجلی کے کڑکنے کی آواز سنتے تو فرماتے : اے اللہ ! ہمیں اپنے غصہ سے قتل نہ فرما، اور نہ ہی ہمیں اپنے عذاب سے ہلاک کر، اور اس سے پہلے ہی ہمیں عافیت عطا کر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31178
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31178، ترقيم محمد عوامة 29827)