کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا: اے اللہ! مجھے برف سے پاک فرما دے
حدیث نمبر: 31166
٣١١٦٦ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة (عن أبيه) (١) عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ كان يدعو: "اللهم اغسل (خطاياي) (٢) بماء الثلج والبرد، ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس، وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! میری غلطیوں کو برف سے اور اولے سے دھو دیجئے اور میرے دل کو غلطیوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے آپ سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف فرما دیتے ہیں، اور میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے۔
حدیث نمبر: 31167
٣١١٦٧ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (٢) حدثنا شعبة عن مجزأة بن زاهر الأسلمي قال: سمعت عبد اللَّه بن أبي أوفى يحدث عن النبي ﷺ أنه كان (يدعو) (٣): "اللهم طهرني بالبرد والثلج والماء البارد، اللهم طهرني من الذنوب ونقني منها كما (ينقى) (٤) الثوب الأبيض من الدنس" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! آپ مجھے بارانی برف اور اولے، اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ سے پاک کردیں، اے اللہ ! آپ مجھے گناہوں سے پاک فرما دیں، اور مجھے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 31168
٣١١٦٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا جرير عن منصور عن حبيب قال: حدثت أن النبي ﷺ اللهم طهرني بالثلج والبرد والماء البارد، ونقني من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس، وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگتے ہوئے فرماتے تھے : اے اللہ ! مجھے بارانی برف ، اولے اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ سے پاک فرما دیں، اور مجھے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف فرما دیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے، اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردیں جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے۔
حدیث نمبر: 31169
٣١١٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن (أبي زرعة عن) (١) أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا كبر سكت بين التكبير والقراءة قال: فقلت له: بأبي (٢) وأمي أرأيت سكوتك بين التكبير والقراءة أخبرني ما تقول؟ قال: "أقول اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب، اللهم نقني من خطاياي كالثوب الأبيض من الدنس، اللهم (اغسلني من) (٣) خطاياي بالماء والبرد والثلج" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے تکبیر کہتے تھے تو تکبیر اور قراءت کے درمیان کچھ دیر خاموش رہتے تھے، ابوہریرہ کہتے ہیں : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا : میرے ماں ، باپ آپ پر قربان ہوں ، میں تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاموش رہنے کو دیکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا پڑھتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” میں یہ دعا پڑھتا ہوں : اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے، اے اللہ ! آپ مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف فرماتے ہیں، اے اللہ ! مجھ سے میرے گناہوں کو پانی ، اولے اور بارانی برف سے دھو دیں۔
حدیث نمبر: 31170
٣١١٧٠ - حدثنا زيد بن الحباب حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني حبيب بن عبيد عن جبير بن نُفير الحضرمي عن عوف بن مالك الأشجعي قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول على الميت: "اللهم اغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما (ينقى) (١) الثوب الأبيض من الدنس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میت پر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے : اے اللہ ! آپ اس کو پانی اور بارانی برف اور اولے سے دھو دیجیے۔ اور اس کے گناہوں کو ایسے پاک و صاف فرما دیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔