کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: عورتوں کے بیان میں کہ انہیں کیسے مارا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30978
٣٠٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن سفيان عن جابر عن عامر قال: تضرب النساء ضربًا دون ضرب، وسوطًا دون سوط، وتتقى وجوههن ولا يمددن ولا يجردن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : عورتوں کو ایسی ضرب لگائی جائیگی جو عام ضرب سے کم ہو اور ایسا کوڑا ماریں گے جو ہلکا ہو اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا اور لمبا ہاتھ کر کے انہیں نہیں مارا جائے گا، اور نہ انہیں ننگا کر کے مارا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30978
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30978، ترقيم محمد عوامة 29638)
حدیث نمبر: 30979
٣٠٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أشعث عن أبيه قال: شهدت أبا برزة ضرب أمة له قد فجرت وعليها ملحفة، ضربًا ليس بالتمطي ولا بالتخفيف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبرزہ کے پاس حاضر تھا آپ نے اپنی ایک باندی کو مارا جس نے بدکاری کی تھی۔ اور اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی اور ایسی مار کہ نہ بہت زیادہ سخت تھی اور نہ بہت ہلکی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30979
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30979، ترقيم محمد عوامة 29639)
حدیث نمبر: 30980
٣٠٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) عامر قال: النساء لا يجردن ولا يمددن، يضربن ضربًا دون ضرب، وسوطًا دون سوط، وتتقى وجوههن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : عورتوں کو برہنہ نہیں کیا جائے گا ، اور نہ لمبے ہاتھ سے مارا جائے گا اور عام ضرب سے ہلکی ضرب، اور کوڑے سے ہلکا کوڑا مارا جائے گا اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30980
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30980، ترقيم محمد عوامة 29640)