کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو چوری کر کے چوری شدہ مال باہر پھینک دے ، اور وہ اس گھر میں پایا جائے، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30853
٣٠٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني أبو بكر بن عبد اللَّه أن خالد بن (معبد) (١) حدثه عن سعيد بن المسيب وعبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة أنهما سئلا عن السارق يسرق فيطرح سرقته خارجًا من البيت، (ويؤخذ) (٢) في البيت الذي (سرق) (٣) فيه المتاع أعليه القطع؟ فقالا: عليه القطع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ان دونوں حضرات سے اس چور کے متعلق سوال کیا گیا جو چوری کر کے چوری شدہ مال گھر سے باہر پھینک دے اور وہ اس گھر میں پایا جائے جس میں اس نے سامان چوری کیا تھا، تو کیا اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا لاگو ہوگی ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا لاگو ہوگی۔