کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
٣٠٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: ليس على من (دُعا) (١) لغير أمه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کو اس کی ماں کے علاوہ کی طرف منسوب کیا تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔
٣٠٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة في رجل قال لرجل: لست لفلانة: (أمه) (١) قال: كان لا يجعل عليه الحد، إنما هي كذبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو کہا : فلاں عورت تیری ماں نہیں ہے، آپ نے فرمایا : بیشک اس پر سزا مقرر نہیں کی جائے گی اس لیے کہ یہ جھوٹ ہے۔
٣٠٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن رجل عن حماد مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
٣٠٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: ليس عليه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حدقذف جاری نہیں ہوگی۔