کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30600
٣٠٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء بن أبي مروان عن أبيه قال: (أتي) (١) علي برجل شرب خمرا في رمضان، فجلده ثمانين وعزره عشرين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان کے مہینہ میں شراب پی تھی تو آپ نے اس کو اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔
حدیث نمبر: 30601
٣٠٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي سنان البكري قال: أتي محمر برجل شرب خمرًا في رمضان، فضربه ثمانين وعزره عشرين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سنان البکری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان میں شراب پی تھی تو آپ نے اسے اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے آپ نے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔
حدیث نمبر: 30602
٣٠٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي إسحاق عن الأسود بن هلال عن عبد اللَّه مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن ھلال نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی مذکورہ ارشاد نقل کیا ہے۔