کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درانحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
٣٠٥٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن المثنى عن عمرو ابن شعيب قال: إذا وجد الغلول عند الرجل أخذ وجلد مائة، وحلق رأسه ⦗٤٧٢⦘ و (لحيته) (١)، وأخذ ما كان في رحله من شيء، إلا الحيوان، وأحرق رحله، ولم يأخذ سهمًا في المسلمين أبدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب نے ارشاد فرمایا : جب خیانت کا مال آدمی کے پاس پایا جائے تو اسے پکڑ لیا جائے اور سو کوڑے مارے جائیں اور اس کا سر اور اس کی ڈاڑھی منڈوا دی جائے اور اس کے کجاوے میں جو کچھ ہو وہ لے لیا جائے سوائے جانور کے اور اس کا کجاوہ جلاد یا جائے اور وہ کبھی بھی مسلمانوں میں حصہ نہیں لے گا آپ نے فرمایا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر یہ دونوں حضرات یہ عمل کرتے تھے۔
٣٠٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس في الغلول قطع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خیانت میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
٣٠٥٩٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: ليس في الغلول قطع] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : خیانت میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
٣٠٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الغلول إذا وجد عند رجل يحرق (رحله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے خیانت کے مال کے بارے میں مروی ہے جب وہ کسی آدمی کے پاس پا یا جائے آپ نے فرمایا : اس کا کجاوہ جلا دیا جائے۔
٣٠٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا داود بن عبد اللَّه قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد (عن صالح بن محمد) (١) بن زائدة عن سالم بن عبد اللَّه عن أبيه عن عمر بن الخطاب أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من وجدتموه قد غل فحرقوا متاعه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم جس شخص کو پاؤ کہ اس نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے تو تم اس کا سامان جلا دو ۔