کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: تو اپنی بیوی سے وطی نہیں کرتا مگر حرام طریقہ سے، اس پر کیا سزا ہوگی؟
حدیث نمبر: 30567
٣٠٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء في رجل قال لرجل: ما تأتي امرأتك إلا حرامًا، قال: كذب، ليس عليه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو یوں کہا : تو اپنی بیوی سے وطی نہیں کرتا مگر حرام طریقہ سے، آپ نے فرمایا : اس نے جھوٹ بولا ہے اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔