کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو پرندہ یا شکرا چوری کرلے، اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30513
٣٠٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) عبد الرحمن بن مهدي (عن) (٢) زهير ابن محمد عن يزيد بن خصيفة قال: (أتي) (٣) عمر بن عبد العزيز برجل (قد) (٤) سرق طيرًا، فاستفتى في ذلك السائب بن يزيد، فقال: ما رأيت أحدا قطع في الطير، و (ما عليه) (٥) في ذلك قطع، فتركه عمر بن عبد العزيز (ولم) (٦) يقطعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید ابن خصیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے پرندہ چوری کیا تھا تو آپ نے اس بارے میں حضرت سائب بن یزید سے سے فتویٰ پوچھا انہوں نے فرمایا : میں نے کسی کو نہیں دیکھا جس نے پرندے کی چوری میں ہاتھ کاٹا ہو۔ اور اس بارے میں چور پر کاٹنے کی سزا جار ی نہیں ہوگی حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اسے چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
حدیث نمبر: 30514
٣٠٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد اللَّه بن يسار قال: أتي عمر بن عبد العزيز في رجل سرق دجاجة فأراد أن يقطعه فقال له ⦗٤٥٤⦘ (أبو) (١) سلمة بن عبد الرحمن: قال عثمان: لا قطع في الطير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے مرغی چوری کی تھی۔ تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ فرمایا : حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے ان سے فرمایا کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا : پرندے کی چوری میں کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 30515
٣٠٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام (عن أبي خالد) (١) عن رجل عن علي أنه كان لا يقطع في الطير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پرندے کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹتے تھے۔
حدیث نمبر: 30516
٣٠٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج (قال) (١): سمعت بعض من أرضى يقول: لا قطع في باز سُرق، وإن كان ثمنه دينارا (فأكثر) (٢) من ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے ایک قابل اعتماد بزرگ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی اس باز میں جس کو چوری کرلیا گیا ہو اگرچہ اس کی قیمت ایک دینار یا اس سے بھی زائد ہو۔
حدیث نمبر: 30517
٣٠٥١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: كان يقوله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب بھی یوں ہی فرمایا کرتے تھے۔