حدیث نمبر: 30505
٣٠٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (مسرة) (١) بن معبد (اللخمي) (٢) قال: سمعت عدي بن عدي يحدث عن رجاء بن حيوة أن النبي ﷺ ⦗٤٥١⦘ قطع رجلًا من المفصل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء بن حیوہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوڑ سے پاؤں کاٹا۔
حدیث نمبر: 30506
٣٠٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سمرة (أبي) (١) عبد الرحمن قال: رأيت (أبا خيرة) (٢) مقطوعًا من المفصل فقلت: من قطعك؟ (قال) (٣): قطعني الرجل الصالح (علي) (٤) أما إنه لم يظلمني (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حیرہ میں ایک آدمی کو دیکھا جس کا جوڑ سے پاؤں کٹا ہوا تھا میں نے پوچھا : کس نے کاٹا ؟ اس نے کہا : نیک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے میرا پاؤں کاٹا بہر حال انہوں نے مجھ پر ظلم نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 30507
٣٠٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو سعد عن ابن جريج عن عمرو بن دينار عن عكرمة أن عمر قطع اليد من المفصل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہاتھ جوڑ سے کاٹا۔