حدیث نمبر: 30477
٣٠٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادا والحكم عن الرجل يقع على جارية أمه، قالا: عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد اور حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو اپنی ماں کی باندی سے صحبت کرلے ؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30478
٣٠٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن قال: ليس عليه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔