کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درانحالیکہ اس کا خاوند ہو
حدیث نمبر: 30463
٣٠٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن رجاء عن قبيصة بن ذؤيب أن رجلًا وقع على جاريته ولها زوج، فضربه عمر بن الخطاب مائة نكالًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے وطی کرلی درآنحالیکہ اس کا خاوند تھا تو حضرت عمر نے اس شخص کو بطور سزا کے سو کوڑے مارے۔
حدیث نمبر: 30464
٣٠٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جامع عن زيد بن أسلم قال: أوتي عمر برجل وقع على أمته وقد زوجها، فضربه ضربًا ولم يبلغ به الحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ وہ اس کی شادی کسی اور سے کرچکا تھا تو آپ نے اسے شرعی حد سے کم سزا دی۔
حدیث نمبر: 30465
٣٠٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا وقع الرجل على أمته ولها زوج، فإنه يجلد مائة أُحصن أم لم يحصن، فإن حملت فالولد للفراش.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشادفرمایا : جب آدمی نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ اس کا خاوند بھی تھا تو اس شخص کو سو کوڑے مارے جائیں گے و ہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ پس اگر وہ حاملہ ہوگئی تو بچہ صاحب فراش کا ہوگا۔